1567457627
#joinfajar

Advertise on podcast: #joinfajar

This podcast has
5 episodes
Language
English
Explicit
Yes
Date created
2021/05/13
Latest episode
2021/05/17
Average duration
3 min.
Release period
7 days

Description

Welcome to The #joinfajar podcast here you can find Hadith, Qur'anic Dua, Islamic quotes, About Islam, Islamic incident, Instructive stories, Islamic History, Biography and many more.

Unlock #joinfajar podcast Email contact info,
Listeners & Audience details

Email contact information

Direct podcast contact details

Listeners

Audience numbers & engagement insights

Audience details

Podcast Insights

Podcast episodes

Check latest episodes from #joinfajar podcast


Qayamat ki nashaniyan (قیامت کی نشانیاں)#4
2021/05/17
قیامت آنے کا حال اور اس کی نشانیاں ایک دن تمام دنیا انسان حیوان جن فرشتے زمین آسمان اور جو کچھ ان میں ہے سب فنا ہو جائیں گے ﷲ عزوجل کے سوا کچھ باقی نہ ر ہے گا ، اسی کو قیامت آ نا کہتے ہیں۔ قیامت آنے سے پہلے کچھ قیامت کی نشانیاں ظاہر ہوں گی ،جن میں سے کچھ یہاں بیان کی جائیں گی۔ ( ۱ ) خسف یعنی تین جگہ آ دمی زمین میں دھنس جائیں گے ،مشرق،مغرب اور عرب میں ۔ (۲) علم دین اٹھ جائے گا یعنی علماء اٹھا لیے جائیں گے ۔ ( ۳) جہالت کی کثرت ہوگی ۔ (۴) شراب اور زنا کی زیادتی ہوگی اور اس بے حیائی کے ساتھ کہ جیسے گدھے جوڑا کھاتے ہیں۔ (۵) مرد کم ہوں گے عورتیں زیادہ ہوں گی یہاں تک کہ ایک مرد کی سرپرستی میں پچاس عورتیں ہوں گی۔ (۶) مال کی زیادتی ہوگی۔ (۷) عرب میں کھیتی اور باغ اور نہریں ہو جائیں گی،نہر فرات اپنے خزانے کھول دے گےاور وہ سونے کے پہاڑ ہوں گے۔ (۸) مرد اپنی عورت کے کہنے میں ہوگا،ماں باپ کی نہ سنے گا،دوستوں سے میل جول رہے گا اور ماں باپ سے جدائی۔ (۹) گانے بجانے کی کثرت ہوگی۔ (۱۰) اگلوں پر لوگ لعنت کریں گے ان کو بُرا کہیں گے۔ (۱۱) بدکار اور نا اہل سردار بنائے جائیں گے۔ (۱۲) ذلیل لوگ جن کے تن کو کپڑا نے ملتا تھا وہ بڑے بڑے محلوں پر اترائیں گے۔ (۱۳) مسجد میں لوگ چلائیں گے۔ (۱۴) اسلام پر قائم رہنا اتنا کٹھن ہوگا جیسے مُٹھی میں انگارا لینا یہاں تک کہ آدمی قبرستان میں جاکر تمنّا کرےگا کہ کاش میں اس قبر میں ہوتا۔ (۱۵) وقت میں برکات نہ ہوگی یہاں تک کہ سال مثل مہینہ کے اور مہینہ مثل ہفتہ کے اور ہفتہ مثل دن اور دن ایسا ہو جائے گا جیسے کسی چیز کو آگ لگی اور جلد بھڑک کر ختم ہو گئی یعنی وقت جلدی جلدی گزرےگا۔ (۱۶) درندے،جانور آدمی سے بات کریں گے کوڑے کی نوک جوتے کا تسمہ بولے گا،جو کچھ گھر میں ہوا بتائے گا،بلکہ آدمی کی ران اُسے خبر دے گی۔ (۱۷)سورج مغرب سے نکلے گا اس نشانی کے ظاہر ہوتی ہی توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا، اُس وقت میں اسلام لانا قبول نہ ہوگا۔ (۱۸) علاوہ بڑے دجال کے تیس دجال اور ہوں گے جو سب نبی ہونے کا دعویٰ کریں گے حالانکہ نبوّت ختم ہو چکی،ہمارے نبی محمّد رسول ﷲ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا ان دجالوں میں بہت سے گزر چکے ہیں اور جو باقی ہیں وہ ضرور ہوں گے۔
Allah Ta'ala ki kitabein (ﷲ تعالیٰ کی کتابیں) #3
2021/04/28
ﷲ تعالیٰ نے اپنے پیغمبروں پراپنا کلام پاک تارا ، حضرت موسیٰ علیہ السلام پرتوریت اُتری، حضرت داؤد علیہ السلام پر زبور، حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل اور نبیوں پر دوسری کتابیں اُتریں اِن نبیوں کی امتوں نے اِن کتابوں کوگھٹا بڑھادیا اور ﷲ تعالیٰ کے احکام کو بدل ڈالا ، تب ﷲ تعالیٰ نے ہمارے آقا مُحمّد رسول الله صلى الله عليه وسلم پر قرآنِ پاک اُتارا، قرآن ایسی بے مثل کتاب ہے کہ ویسی کوئی دوسرا نہیں بنا سکتا چاہے تمام جہان مل کر کوشش کریں ایسی کتاب نہیں بنا سکتے ۔ قرآن میں سارے علم ہیں اور ہر چیز کا روشن بیان ہے، چودہ سو بیالیس سال سے آج تک ویسا ہے جیسا اترا اور ہمیشہ ویسا ہی رہے گا سارا زمانہ چا ہے تو بھی اس میں ایک حرف کا فرق نہیں آ سکتا جو شخص کہے کہ قرآن پاک میں کسی نے کچھ گھٹایا بڑ ھا دیا،اصلی قرآن امام غائب کے پاس ہے، وہ کافر ہے۔ یہی اصل قرآن ہے اسی قرآن پرایمان لانا ہر شخص کے لیے لازم ہے اب نہ کوئی نبی آۓ گا ، نہ کوئی ﷲ (عزوجل) کی کتاب ۔ جو اس کے خلاف مانے وہ مومن نہیں ۔
Sabse pahla Insan aur sabse pahla Nabi (سب سے پہلا انسان اور سب سے پہلا نبی) #2
2021/04/27
حضرت آدم علیہ السلام سب سے پہلے انسان ہیں ، ان سے پہلے انسان کا وجودنہ تھا،سب آ دمی انہیں کی اولا د ہیں ، یہی سب سے پہلے نبی ہیں، ﷲ تعالی نے ان کو بے ماں باپ کے مٹی سے پیدا کیا اپنا خلیفہ بنایا،تمام چیزوں اور ان کے نام کا علم دیا، فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم علیہ السّلام کوسجدہ کرو ، سب نے سجدہ کیا ،سوا شیطان کے اس نے انکار کیا ، اور ہمیشہ کے لیے ملعون ومردود ہوا ، حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر ہمارے نبی مُحمّدُ رَّسولﷲ ﷺ تک بہت نبی آۓ ۔حضرت نوح ،حضرت ابراہیم ، حضرت موسیٰ حضرت عیسٰی (علیهمُ السلام) اور ان کے علاوہ ہزاروں، یہ چاروں نبی بھی تھے اور رسول بھی ، سب سے آخری نبی اور رسول ساری مخلوق سے افضل سب کے پیشوا حبیبِ خدا ہمارے آقا حضرت احمد مجتبٰی مُحمّد مُصطفٰیﷺ ہیں ، آپ کے بعد کوئی نبی نہ ہوا، اور نہ ہوگا ۔ جوشخص ہمارے نبی کے بعد یا آپﷺ کے زمانہ میں کسی اور کو نبی مانے یا نبوت ملنی جائز جانے وہ کافر ہے ۔ ﷲ تبارک وتعالی نے ہمارے حضورﷺ کوتمام جہان سے پہلے اپنے نور کی تجلی سے پیدا کیا۔انبیاء،فرشتے ،زمین ، آسمان ،عرش ، کرسی تمام جہان کو حضورﷺ کے نور کی جھلک سے بنایا ﷲ یا ﷲ کا برابر والا ہونے کے سوا جتنے کمال جتنی خوبیاں ہیں سب ﷲ تعالی نے ہمارے حضورﷺ کو دے دی، تمام جہان میں کوئی کسی خو بی میں حضورﷺ کے برابرنہیں ہوسکتا حضور افضل الخلق اور ﷲ تعالی کے نائب مطلق ہیں حضورﷺ تمام انبیاء (علیہمُ السلام) کے نبی ہیں اور ہر شخص پر آپ کی پیروی لا زم ہے ﷲ تعالی نے اپنے تمام خزانوں کی کنجیاں حضورﷺ کوبخش دیں ، دنیا اور دین کی سب نعمتوں کا دینے والا خدا ہے اور بانٹنے والے حضورﷺ ہیں۔ ﷲ تعالی نے آپﷺ کو معراج عطافرمائی یعنی عرش پر بلایا اپنادیدار آنکھوں سے دکھایا۔ اپنا کلام سنایا جنت دوزخ عرش کُرسی وغیرہ تمام چیزوں کی سیر کرائی ، یہ سب کچھ رات کے تھوڑے سے وقت میں ہوا، قیامت کے دن آپﷺ ہی سب سے پہلے شفاعت کر یں گے یعنی ﷲ(عزوجل) کے یہاں لوگوں کی سفارش کر یں گے گناہ معاف کرائیں گے درجے بلند کرائیں گے اس کے علاوہ اور بہت سے خصائص ہیں جن کے ذکر کی اس مختصر میں گنجائش نہیں۔
Hamd (حمد) #1
2021/04/26
حمد (اللّٰہ کی تعریف) اَلحَمدُ لِلّٰهِ رَبِّ العالمين والصلاۃ والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين امّابعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم تمام تعریفیں ﷲ ہی کیلئے ہیں جو ہر شےء سے پہلے تھا اور ہر چیز کے بعد بھی رہے گا ۔وہ ہمیشہ باقی رہنے والی ذات ہے۔ اُس پر کبھی زوال نہیں اور ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔ اُس نے مخلوقات کو بغیر کسی نمونہ کو دیکھے پیدا کیا۔ وہ تن تنہا اور اکیلا اور عدد سے پاک ہے۔ وہ ہر چیز کے بعد بھی باقی رہے گا۔ اُس کی بقاء کی نہ کوئی حد ہے اور نہ انتہا۔ تمام تر بڑائی اور عظمت اُسی کے لیے ہے اور اُسی کے لئے جمال کمال۔ ہر شئے پر پر ہر قسم کا غلبہ اور تصرف اُسی کی ذات کو سزاوار ہے۔ بادشاہت اور ہر طرح کی طاقت اُس کے پاس ہے۔ وہ اپنی بادشاہت میں کسی بھی شریک کی شراکت سے پاک ہے۔ وہ اپنی یکتائی میں بھی شراکت سے پاک ہے۔وہ اِس سے بھی پاک ہے کہ اُس کی تدابیر اور تصرفات میں کوئی اُس کا مددگار ہو یا اُس پر غالب ہو۔ وہ اولاد اور بیوی ہر طرح کے عیب سے پاک ہے۔ ہماری عقل اُس کی ذات کا احاطہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی کائنات کے کناروں میں اُس کو سموں سکتے ہیں۔ ہماری آنکھیں اُس کو دیکھنے کی طاقت نہیں رکھتی جبکہ وہ ہر چیز کو دیکھتا ہے وہ انتہائی باریک بین اور ہر چیز سے باخبر ہے۔ بلاشبہ ﷲ تعالی نے جس کی شان بہت بلند اور جس کا نام انتہائی پاکیزہ ہے۔ تمام مخلوقات کو بغیر کسی ذاتی غرض کے پیدا فرمایا ۔ مخلوق کو پیدا کرنے میں اُس کی کوئی غرض شامل نہیں محض اپنے فضل و مہربانی سے اُس نے کائنات ارضی و سمادی کو وجود بخشا اور پھر اُن میں سے کچھ مخلوق کو مکلف ٹھہراتے ہوئے اچھے اور برے کی تمیز سکھائی اور اُن سے اپنی عبادت و فرما برداری کا امتحان بھی لیا تاکہ اُن میں سے جو عبادت و اطاعت میں کامیاب ہو اُس کی حمد و ثنا بجا لائے تو ﷲ تعالیٰ اُن پر نعمتوں کا اضافہ کرے، اُن پر اپنے فضل واحسان میں زیادتی فرمائے اور نوازشات فرمائے۔ ﷲ تعالی کا قرآن مجید میں ارشاد ہے: "میں نے جن اور انسانوں کو اِس کے سوا کسی کام کے لیے پیدا نہیں کیاہےکہ وہ میری بندگی کریں۔ میں اُن سے کوئی رزق نہیں چاہتا اور نہ ہی یہ چاہتا ہوں وہ مجھے کھلائیں ﷲ توخود ہی رزاق ہے بڑی قوت والا اور زبردست"۔ (سورۃ الذاریات آیت نمبر 56،57) اِن تمام مخلوقات کو پیدا کرنے کے باوجود اُس کی سلطنت و بادشاہی میں ذرہ برابر بھی اضافہ نہ ہوا اور اِن سب کو نیست و نابود کردے تب بھی اُسکی سلطنت اور بادشاہی میں بال برابر بھی کمی نہ آئے گی۔ اِس لئے کہ تغیرات احوال اُس پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ خوشی و غمی کی کیفیات اُس پر اثرانداز نہیں ہ
Introduction
2021/04/23
Welcome to The Joinfajar podcast here you can find Hadith, Qur'anic Dua, Islamic quotes, About Islam, Islamic incident, Instructive stories, Islamic History, Biography and many more.

Podcast reviews

Read #joinfajar podcast reviews


0 out of 5
0 reviews

Podcast sponsorship advertising

Start advertising on #joinfajar relevant audience podcasts


What do you want to promote?